Latest

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سال اول اور ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج جاری کر دئے

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سال اول اور ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج جاری کر دئے

کراچی ، ویب ڈیسک ؛اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔

مجموعی طور پر 2406 امیدواروں ہے حصہ لیا ، انجینئر انور علیم خانزادہ

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئرانور علیم خانزادہ کے مطابق کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات کے لئے 2ہزار 406 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 319امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق 948امیدوار تمام سات پرچوں میں، 548 چھ پرچوں میں، 285 پانچ پرچوں میں، 190 چار پرچوں میں، 133تین پرچوں میں، 106 دو پرچوں میں جبکہ 67امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

ہوم اکنامکس گروپ کے 289 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے

ناظم امتحانات کے مطابق ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 305امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ، 289امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ جن میں سے 126 تمام سات پرچوں میں، 46 چھ پرچوں میں، 30 پانچ پرچوں میں، 20 چار پرچوں میں، 26 تین پرچوں میں، 24 دو پرچوں میں جبکہ 9امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر دستیاب

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گے۔
اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ معلوم کرسکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھئیے:

جاپانی حکومت کی جانب سے اساتذہ کے لئے تربیتی اسکالر شپس کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button