Columns

توانائی سے شفا

توانائی سے شفا (Energy Healing)

سید عرفان احمد

(یہ آرٹیکل “مائنڈ سائنس ،کتنی حقیقت ،کتںا جادو” نامی کتاب سے ماخوذ ہے)

توانائی سے شفایابی یا Energy Healing نسبتاً کم معروف موضوع ہے۔یورپ اور امریکہ میں اس پر خاصا کام ہوا ہے اور یہ علم بہت آگے بڑھ چکا ہے حالانکہ اس کا کا منبع مشرق ہے۔ چونکہ یہ ایک نیا فن ہے اور اس بارے میں معلومات ،خاص کر درست اور مستند معلومات بہت ہی کم پائی جاتی ہیں ۔ لہذا عوام اس بارے میں بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہیں ۔ نہ صرف یہ ، بلکہ اس فن سے وابستگی کے دعوے دار اس کم علمی اور لا علمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کلائنٹس کو خوب چونا لگاتے ہیں۔

کائنات کس سے بنی ہے ؟

یہ پوری کائنات توانائی سے بنی ہے انسانی ذہن اور جسم توانائی سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں ۔ یہ اثرپذیری مثبت بھی ہوتی ہے اور منفی بھی ہوتی ہے ۔ نفسی(سائیکک لیول) طور پر ھی انسانی ذہن کا معاملہ خاصہ پیچیدہ اور تہہ در تہہ ہے۔ اس بارے میں جو کچھ بیان کیا جاتا ہے اس میں سے اکثر کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کرنا اگرچہ بہت مشکل ہے لیکن تقریبا تمام قدیم تہذیبوں میں یہ موضوع زیر بحث اور زیرتحقیق رہا ہے۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ نفسی تحقیق کے مقابلے میں سائنسی تحقیق بہت ہی نومولود ہے اس لیے وہ اس تک نہیں پہنچ سکتی ۔

سائنس ہر شے کو ثابت نہیں کر سکتی

یہ کہنا بجا ہوگا کہ ہر شے کو سائنس ثابت نہیں کر سکتی اور نہ کائنات کی ہر شے سائنسی تحقیق کے دائرہ کار میں آتی ہے ۔کارل ساگاں (جو امریکہ کا معروف ترین ماہر فلکیات ہو گزرا ہے) اپنی کتاب “دی کنٹیکٹ”میں لکھتا ہے کہ ہمیں یہ تسلیم کرلینا چاہیے کہ سائنس بہت سی چیزیں ثابت نہیں کر سکتی ۔سائنس کی اپنی حدود ہیں اور نفس کی اپنی حدود ہیں۔ ان میں کسی قسم کا تصادم نہیں ہے ۔ البتہ چونکہ سائنسی مزاج آج اس وقت دنیا میں اکثریتی مزاج پر غالب ہے اس لیے اس وقت بڑے بڑے ماہرین جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہوئے قدیم دانش کے اوزار اور نظریات کو سائنسی انداز میں ثابت کرنے کی کوشش میں ضرور لگے رہتے ہیں۔ ( اس کتاب میں ہمارا براہ راست مقصد مائنڈ سائنس کے نظریات اور خیالات کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کرنا نہیں ہے تاہم گاہے گاہے جہاں مناسب اور ضروری محسوس ہوا ہے، سائنسی تحقیقات کا ذکر کردیا گیا ہے ہے)

شفا بخشی بذریعہ توانائی کیا ہے ؟

شفا بخشی بذریعہ توانائی ایک وسیع اصطلاح ہے جس کے تحت کئی طریقے اس وقت پوری دنیا میں رائج ہیں۔ ان تمام طریقوں میں جسم کے توانائی کے منابع میں تحریک پیدا کر کے انہیں متوازن و معتدل کیا جاتا ہے۔ مائنڈ سائنس کی زیادہ تر تیکنیکوں کا بنیادی فلسفہ یہی ہے کہ جسم میں جب توانائی کا توازن متاثر ہوتا ہے تب ہی جسمانی بیماری یا نفسیاتی مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔اگر کسی بھی ذریعے سے اس عدم توازن کو ٹھیک کرکے توازن بحال کر دیا جائے تو بیماری خود ہی ختم ہو جاتی ہے ۔

شفا بخشی بذریعہ توانائی کن کن مسائل میں کار گر ہے؟

شفابخشی بذریعہ توانائی میں چکرا ، اورا ، میںڈرین اور نادی کا بہت خیال رکھا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ مراکز یا نکات ہیں جہاں سے توانائی گزرتی ہے یا بیماری موجود ہوتی ہے ۔ شفا بخشی بذریعہ توانائی کا کوئی بھی طریقہ کار جسم پر لاگو کیا جاتا ہے۔ جن جگہوں پر توانائی میں رکاوٹ ہے وہ جگہ صاف کی جاتی ہے ۔ تاکہ رکاوٹ دور ہو اور توانائی کا بہاؤ جاری ہو جائے ۔ نیز ان مقامات کی مرمت کرکے ان میں توازن بحال کیا جائے ۔
شفاءبخشی بذریعہ توانائی کے عمل سے گزرنے پر عمومی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور ذہنی صحت میں بھی نمو محسوس کرتی ہے ۔اس لئے یہ شفا بخشی ذہنی و نفسیاتی مسائل مثلاً اسٹریس (کرب) ڈپریشن(اضمحلال) انزائٹی (تشویش) وغیرہ میں بہت کارگر ہے ۔

توانائی کیا ہے ؟

طبیعیات کی نئی شاخ “کوانٹم فزکس” یہ ثابت کرچکی ہے کہ پوری کائنات بشمول انسان توانائی سے بنے ہیں۔ توانائی زندگی کا سب سے بنیادی عنصر ہے لیکن ہوا ، پانی اور مٹی کی طرح لوگ اسے دیکھ نہیں سکتے۔ توانائی ہر شے میں سے بہتی جاتی ہے حتیٰ کہ ہمارے خیالات و جذبات بھی توانائی ہیں۔ توانائی کو اگرچہ دیکھا نہیں جا سکتا مگر ریاضت کے بعد اس کے ارتعاشات کو تجربہ کرنا ممکن ہوتا ہے ۔
جب ہماری توانائیاں اعتدال میں ہوتی ہیں تو ہم ہلکے پھلکے ،پرتواںا و پرجوش محسوس کرتے ہیں۔ جب ان میں عدم توازن اور رکاوٹ ہو جائے تو ہم اچھا محسوس نہیں کرتے ۔توانائی میں یہ عدم توازن اندرونی اور بیرونی ہر دو طرح کے عوامل کے باعث ہوسکتا ہے۔

اندرونی عوامل جو توانائی کا عدم توازن پیدا کرتے ہیں

لڑنا
فوبیا/خوف
کرب اور تشویش
بچپن کی پروگرامنگ/ پرورش
محدود اور غیر تعمیری یقین
عصبی اور حیاتیاتی کیمیائی عدم توازن
بعض روحانی عقیدے اور وسوسے
ایسی صورت حال جس میں ضروریات پوری نہ ہو رہی ہوں

بیرونی عوامل جو توانائی کا عدم توازن پیدا کرتے ہیں

ماحولیاتی کرب اور زہریلے مادے
جغرافیائی اور ماحولیاتی تبدیلیاں
فلکیاتی تبدیلیاں
غذائیں
ورزش
انداز نشست و برخاست (پوسچر)

یہ بھی پڑھئیے:

مزاج ، مائنڈ سیٹ اور یقین کا کامیابی میں کردار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button