Latest

جامعہ دارالعلوم کراچی کے متوسطہ کے طلباء کے درمیان مقابلہ نعت کا انعقاد

جامعہ دارالعلوم کراچی کے متوسطہ کے طلباء کے درمیان مقابلہ نعت کا انعقاد

کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ دارالعلوم کراچی کے درجہ متوسطہ کے طلباء کے درمیان مقابلہ نعت کا انعقاد ، پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم ،پانچ کلاسوں کے کل 14 طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا ۔

پانچ کلاسز کے کل 14 طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا

تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف دینی درس گاہ ،جامعہ دارالعلوم کراچی کے درجہ متوسطہ کے طلباء کے درمیان جمعرات کے روز مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں متوسطہ سال اول، متوسطہ سال دوم ، متوسطہ سال سوم ،متوسطہ سال چہارم اور متوسطہ سال پنجم کے مجموعی طور پر 14 طلباء نے حصہ لیا ۔

جامعہ دارالعلوم کراچی کی متوسطہ کی درسگاہ میں منعقد ہونے والی محفل کی صدارت جامعہ کے سینئر استاد مولانا قاری حبیب اللہ چترالی نے کی ۔

محمد عرفان نور نے پہلی ،عفان احمد قاسمی نے دوسری اور محمد ذیشان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

درجہ متوسطہ سال پنجم کے طالب علم محمد عرفان نور نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، متوسطہ سال پنجم ہی کے طالب علم عفان احمد قاسمی نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی جبک متوسطہ سال چہارم کے طالب علم محمد ذیشان تیسرے نمبر پر رہے ۔

پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی انعام سے نوازا گیا، حصہ لینے والوں میں بھی انعامات تقسیم

مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے تینوں طلباء کو خصوصی نقدی انعام سے نوازا گیا حوصلہ افزائی کے لئے مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر تمام طلباء میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ۔مقابلے میں محمد حسن ،محمد عرفان،محمد کامران ،وحیداللہ، سیف اللہ ،محمد عامر ،زین اللہ ،محمد ریان ، محمد سفیان ،محمد نعمان اور محمد حماد مکرم نے حصہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیئے:

جامعہ کراچی نے ایم اے کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button