Latest

پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر پابندی لگا دی

پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر پابندی لگا دی

کراچی (ویب ڈیسک)پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی ۔

قابل اعتراض مواد کی وجہ سے اقدام ،متعلقہ پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری

ایم ڈی پنجابْ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور کا اس ضمن میں جاری بیان میں کہنا ہے کہ گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب میں شامل قابل اعتراض مواد کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی ہے اور متعلقہ پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

مارکیٹ سے کتابیں اٹھائی جا رہی ہیں ، ایم ڈی ٹیکسٹ بورڈ فاروق منظور

ڈاکٹر فاروق منظور کے مطابق پرائیوٹ پبلشر کو این او سی کے بغیر عمرانیات کی کتاب چھاپنے پر شوکاز جاری کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کتاب میں معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے متعلق قابل اعتراض مواد شامل تھا۔ ان کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب میں عمرانیات شامل بھی نہیں۔
اس لیے پنجاب بورڈ کی ٹیمیں مارکیٹ سے کتابیں اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:

عدالتی حکم پر اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت طلبا سے خالی کرالی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button