اسٹیٹ بینک کا نیا گورنر کون ہوگا ،فیصلہ کل متوقع

کراچی (ویب ڈیسک) نئے گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے 6 نا وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دئے گئے ، کل منگل کو کابینہ سے منظوری کا امکان ۔

اہم ترین عہدے کے لئے 6 نام وزیر اعظم ایک کو ارسال

میڈیا ذرائع کے مطابق جو 6 نام وزیر اعظم کو بھیجے گئے ہیں ان میں نیشنل بینک کے سابق صدر ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان شامل ہیں ۔

منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں منظوری کا امکان

امید کی جا رہی ہے کہ منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا کہ نیا گورنر اسٹیٹ بینک کون ہوگا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔نیا گورنر ان 6 ناموں سے ہی منتخب کیا جائے گا جو وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ہیں ۔

سابق گورنر رضا باقر کی تین سالہ مدت مئی میں مکمل ہوئی تھی

واضح رہے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تین سالہ مدت مئی 2022 کو مکمل ہوگئی تھی اور موجودہ اتحادی حکومت نے ان کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ رضا باقر کی جگہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

 

سودی نظام کے خاتمے کے لئے ٹاسک فورس قائم

Be the first to comment

Leave a Reply