انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ 29جولائی سے شروع

انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ 29جولائی سے شروع
انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ 29 جولائی کو شروع ہوگا

کراچی (تعلیمی ڈیسک)انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ 29 جولائی کو شروع ہوگا جس میں حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول ودوم باہم کے پرچے ہوں گے ۔

حصہ اول ،حصہ دوم اور حصہ اول ودوم باہم کے امتحانات ہوں گے

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول ودوم باہم کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے کے امتحانات 29 جولائی کو جمعے کے دن سے شروع ہوں گے اور 20 آگست تک جاری رہیں گے ۔

تمام امتحانات دوپہر کی شفٹ میں 2 تا 5 بجے لئے جائیں گے

دوسرے مرحلہ میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات ہوں گے ۔ یہ تمام امتحانات دوپہر کی شفٹ میں 2 بجے سے 5بجے تک لیے جائیں گے۔

فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 جولائی تک توسیع

دریں اثنا انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم، حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کےلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے ریگولر و پرائیویٹ امیدوار18 جولائی 2022ء تک فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ فارم جمع کروانے والوں سے 1000 روپے لیٹ فیس وصول کی جائے گی ۔

اعلامیے کے مطابق طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ  سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کراچی میں کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کروائی جا سکتی ہے

سندھ میں انٹر کے امتحانات 10 جون سے شروع ہوں گے

1 Trackback / Pingback

  1. ایم اے دو سالہ ،بی اے اور بی کام میں داخلے کی کل آخری تاریخ

Leave a Reply