بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا

بارشوں کا نیا سلسلہ
محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے، نیا سسٹم آج سے 26 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سبب بنے گا

 کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے، نیا سسٹم آج سے 26 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا  سبب بنے گا ۔ بارشوں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا۔

 نیا سسٹم 26 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش برسائے گا

بارشوں کا نیا سلسلہ  20 سے 26 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی شہروں کے ساتھ بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، بہاول نگر،رحیم یار خان اور ملتان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

بارشوں کے نیا سلسلہ سے بلوچستان میں بھی بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، بولان، سبی، قلات اور خضدار میں بھی بارش ہو گی ۔

کراچی میں 24 جولائی تا 26 جولائی بارش ہوگی

نئے اسپیل  کی وجہ سے 24 جولائی سے 26 جولائی تک کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان بارشوں کی وجہ سے
کراچی،ٹھٹھہ ،بدین سمیت دیگر نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

آج کاموسم

کراچی میں بارشوں نے تباہی مچا دی

Be the first to comment

Leave a Reply