بجلی کے نرخوں میں مزید 8 روپے اضافے کا فیصلہ

بجلی کے نرخوں میں مزید 8 روپے اضافے کا فیصلہ
کراچی ،ویب ڈیسک ؛ حکومت کا فی یونٹ بجلی 8 روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ ، نیپرا میں درخواست دائر کردی ۔ نیپرا کی جانب سے کل تک فیصلہ آنے کا امکان ۔

کراچی ،ویب ڈیسک ؛ حکومت کا فی یونٹ بجلی 8 روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ ، نیپرا میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی درخواست دائر کردی ۔ نیپرا کی جانب سے کل تک فیصلہ آنے کا امکان ۔

وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست دے دی

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کے لئے نیپرا سے رجوع کر لیا ، اس حوالے سے وفاقی حکومت کی طرف سے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے جس پر بدھ کو سماعت کے بعد فیصلے کا امکان ہے ۔

نئے ٹیرف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا

 نئے ٹیرف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا ، نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا بوجھ کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا۔

مرحلہ وار بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا منصوبہ تیار

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اگست سے فی یونٹ 3 روپے 50 پیسے جبکہ اکتوبر سے 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔

بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں بھی اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ حکومت کے خلاف عوامی نفرت کو بھی بڑھاوا دے گا۔بجلی کے نرخوں میں اضافہ  عام انتخابات میں اتحادی حکومت کے لئے بہت باعث نقصان ہوگا ۔

کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 9روپے 42 پیسے مہنگی

Be the first to comment

Leave a Reply