برطانیہ پاکستان کو خواتین کی تعلیم کے لئے 130 ملین پاؤنڈ دے گا

برطانیہ پاکستان کو خواتین
برطانیہ پاکستان کو خواتین کے لئے امداد دے گا

برطانیہ پاکستان کو خواتین کی تعلیم کے لئے 130 ملین پاؤنڈ دے گا

کراچی(تعلیمی ڈیسک) برطانیہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے 130 ملین پاؤنڈز  امداد فراہم کرے گا۔یہ تعلیمی پیکج پرائم منسٹر گرلز ایجوکیشن ایکشن پلان کے تحت پاکستان کو ملے گا۔جو ملک کے پس ماںدہ علاقوں میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال ہوگا۔

پیکج پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پس ماںدہ علاقوں میں خرچ ہوگا

 اس حوالے سےبرطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ طلبہ کی تعلیم کے لئے پاکستان کو 130 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم دے گا۔ برطانیہ کی طرف سے ملنے والے اس غیر معمولی تعلیمی پیکج کو صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا میں خواتین کی تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

ایک کروڑ 70 لاکھ خواتین کو تعلیمی اسکالر شپ دی جائے گی

برطانوی تعلیمی پیکیج کے تحت 1 کڑور 70 لاکھ طالبات کو تعلیمی اسکالر شپ دی جائے گی۔ جس سے غریب خواتین کو تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی اور غربت کی وجہ سے اسکول نہ جانے والی بچیوں اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

تعلیمی امداد وزیر اعظم کے تعلیمی پروگرام کے تحت ملے گی

تعلیمی اسکالر شپ دیتے ہوئے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ پیکج کی بدولت پس ماندہ گاؤں اور دیہات کی بچیوں اور خواتین کو بنیادی تعلیم کی سہولت مل سکے گی۔برطانیہ کا یہ تعلیمی پیکج وزیر اعظم پاکستان کے تعلیمی پروگرام برائے خواتین کے تحت ملے گا۔

ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی پڑھ سکیں گے

Be the first to comment

Leave a Reply