کراچی، 24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

کراچی، 24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی
ایم کیو ایم ،جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر فیصلہ

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کے دوسرے اضلاع میں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئے ، نئی تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی ہے ۔

ایم کیو ایم ،جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر فیصلہ

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہوا، جس میں سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے۔اجلاس میں ایم کیو ایم ،جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر غور کیا گیا جن میں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

الیکشن کی نئی تاریخ 28 اگست مقرر کر دی گئی

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،اب یہ انتخابات 24 جولائی کے بجائے 28 اگست کو ہوں گے ۔

تیز بارشوں کی وجہ سے انتخابات ممکن نہیں ،ای سی پی

الیکشن کا کہنا ہےکہ محکمہ موسمیات نے 24 جولائی کو کراچی اور دوسرے علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانا مشکل ہوگا جبکہ انتخابی عملے اور ووٹرز کے لیے گھروں سے نکلنا بھی آسان نہیں ہوگا ۔

محرم اور یوم آزادی کی تقریبات کے باعث فوری تاریخ نہیں دی جا سکتی ،اعلامیہ

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے ملتوی انتخابات فوری نہیں کرائے جا سکتے کیونکہ محرم اور یوم آزادی کی تقریبات کے دوران انتخابی عمل ممکن نہیں ہے اس لئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

 

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار آگے، جے یو آئی دوسرے نمبر پر

3 Trackbacks / Pingbacks

  1. تخت لاہور پر قبضے کی جنگ اور ارکان کی منڈی؟ - EduTarbiyah.com
  2. تیز بارش نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست ثابت کیا - EduTarbiyah.com
  3. بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار آگے، جے یو آئی دوسرے نمبر پر -

Leave a Reply