تعلیمی اداروں سے متعلق ہونے والا بین الصوبائی اجلاس ملتوی

education in Pakistan

:تعلیمی اداروں سے متعلق ہونے والا بین الصوبائی اجلاس ملتوی

تعلیمی اداروں سے متعلق ہونے والا بین الصوبائی اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے: کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز پھیلنے کے بعد تعلیمی ادارے: کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز پھیلنے کے بعد تعلیمی اداروں کو کھلارکھنے یا بند کرنے سے متعلق ایک بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ لیکن کیسز اضافے کی وجہ سے آج 13جنوری کوہونے والا اجلاس اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاکہ اس بارے میں مزید سوچنے اور حالات کا اچھی طرح جائزہ لینے کا موقع مل سکے۔



واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز خاص کر نیے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں اس کی شرح 6فیصد تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ کراچی میں اس کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ کراچی کے بارے میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہے کہ یہاں خطرناک حد تک کیسز میں اضافہ ہوگیاہے اور اومی کرون کیسز 95 فیصد ہوگیے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*