تیز بارش نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست ثابت کیا

تیز بارشوں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درستثابت کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) موسلادھار بارش نے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے فیصلے کو درست ثابت کیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا

کراچی (ویب ڈیسک) موسلادھار بارش نے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے فیصلے کو درست ثابت کیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب آنے لگے ۔شہر قائد پورا جل تھل ہوگیا ۔

آج الیکشن ہونے کی صورت میں کوئی گھر سے نہ نکلتا

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست ثابت کیا ، آج 24 جولائی کو سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا تھا جن کو الیکشن آف پاکستان نے یہ کہہ کر ملتوی کر دیا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق 24 تاریخ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارش ہوگی جس کے باعث نہ صرف انتخابی عملے کو دشواری ہوگی بلکہ ووٹرز کو بھی گھروں سے نکلنے میں شدید مشکل درپیش ہوگی ۔

موسلادھار بارشوں نے بعض جماعتوں کی سازشی تھیوری کو غلط ثابت کیا

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی نئی تاریخ 28 اگست مقرر کی ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بعض سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا کچھ نے تو اسے سندھ کی حکم ران جماعت پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی سازش تک قرار دیا تھا ، تاہم اتوار کے روز سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست ثابت کیا ۔

کراچی تیز بارش کے پانی میں ڈوب گیا ، ندیوں میں طغیانی

24 جولائی کو الیکشن ہونے کی صورت میں پولنگ اسٹیشنز ویران نظر آتے ، بارش اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ لوگوں کے لئے گھروں سے نکلنا اور ووٹ دینا تقریباً ناممکن تھا ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کراچی کی شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے ، ملیر ندی سمیت دیگر ندیاں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں ،ندیوں کے قریبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

26 جولائی تک بارشیں ہوں گی ،حکومت کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا ، صوبائی حکومت نے کراچی اور سندھ کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ۔

بلدیاتی انتخابات ملتوی

1 Trackback / Pingback

  1. صوبائی حکومت کا کل سندھ میں عام تعطیل کا اعلان - EduTarbiyah.com

Leave a Reply