ثانوی بورڈ نے نہم،دہم جنرل کے نتائج کا اعلان کر دیا

inter karachi board result

کراچی (ویب ڈیسک) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم دہم جنرل کے ریگولر و پرائیوئٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ، نیز گویائی اور سماعت سے محروم طلباء وطالبات کے ریزلٹ بھی جاری کر دئے گئے ۔

سماعت اور گویائی سے محروم طلباء وطالبات کے ریزلٹ بھی جاری

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں کل 16880 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 16454امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

مدحت اسلم پہلی ،حافظہ منہال اعجاز دوسری،حیا ضیاء کی تیسری پوزیشن

باغ ِ ہالار گرلز سیکنڈری اسکول نشتر روڈ کی مدحت بنت محمد اسلم رول نمبر554226 نے 92 فیصد نمبرزحاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹریو گائیڈ گرامر سیکنڈری اسکول لیاری کی حافظہ منہال اعجاز پاریکھ بنت اعجاز رو ل نمبر 556222 نے 91.63 فیصد نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔جبکہ سٹیزن سیکنڈری اسکول گرلز کیمپس باتھ آئی لینڈ کی حبا ضیا بنت محمد ضیاء الرحمن رول نمبر 554268 نے 91.27 فیصد نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کل 16455 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا

جنرل گروپ ریگولر میں 11258امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 2976طلباء اور 8282طالبات ہیں جبکہ کامیابی کا تناسب 76.72فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 255اے ون گریڈ، 1438 اے گریڈ، 2563 بی گریڈ، 2781 سی گریڈ، 1363 ڈی گریڈاور 68نے ای گریڈحاصل کیا۔

پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5622امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ5417 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 3912 طلباء اور 1710طالبات شامل ہیں۔ پرائیویٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 55.34فیصد رہا۔کامیاب امیدواروں میں 36اے ون گریڈ، 233 اے گریڈ، 824بی گریڈ، 1137سی گریڈ، 586 ڈی گریڈاور 30 نے ای گریڈحاصل کیا۔ تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 69.69 فیصد رہا۔

اسپشل بچوں کی تینوں پوزیشنز ابسا اسکول کے نام رہیں

سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کی تینوں پوزیشنز ابسا اسکول ڈیفنس کورنگی روڈ کے نام رہیں، کمل کمار ولد اشوک کمار نے 90.8 فیصد نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مریم عزیز بنت عزیز احمد نے 89 فیصد نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فرح بنت اسرار احمد نے 88.8 فیصد نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج بورڈ کی ویب پر دستیاب ،بذریعہ ایس ایم ایس بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں

اعلامیے کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں نیز بذریعہ ایس ایم ایس بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں۔
ایس ایم ایس کے لئے bsek لکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8584 پر بھیج دیں۔

1 Trackback / Pingback

  1. سندھ کےسرکاری کالجوں میں داخلوں کے نتائج جاری  - EduTarbiyah.com

Leave a Reply