سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل جاری

سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ، نئے پے اسکیل جولائی سے نافذ العمل ہو ں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا، سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل جولائی سے نافذ العمل ہو ں گے۔ ایڈہاک ریلیف بھی نئے پے اسکیل میں ضم ہوں گے۔

گریڈ ون کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے ہوگی

سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کے مطابق گریڈ 1 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھا کر13550 روپے کر دی گئی ہے۔

جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 17830روپے سے بڑھا کر 26450روپے کر دی گئی ہے۔ گریڈ 2 کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13829 روپے ہوگئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 19210 روپے سے بڑھ کر 28520 روپے ہو گئی ہے۔

گریڈ 3 کی کم از کم 9610, زیادہ سے زیادہ 14260 ہوگی

نئے پے اسکیل کے مطابق گریڈ 3 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9610 روپے سے بڑھا کر14260 روپے، زیادہ سے زیادہ تنخواہ 21310 روپے سے بڑھا کر 31660روپے کر دی گئی ہے۔ گریڈ 4 کی کم از کم تنخواہ 9900 روپے سے بڑھا کر14690 روپے، زیادہ سے زیادہ23100 روپے سے بڑھا کر 34490 روپے کر دی گئی ہے۔

گریڈ5 کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 37739 روپے کر دی گئی

نئے پے اسکیل کے تحت گریڈ 5 کی کم از کم تنخواہ 15230 روپے ، زیادہ سے زیادہ 37730 روپے ہوگی۔ گریڈ 6 کی کم از کم تنخواہ 15230, زیادہ سے زیادہ 37730 روپے ہوگی۔گریڈ 7 کی کم از کم 16310، زیادہ سے زیادہ 43610، گریڈ 8 کی کم از کم 16890, زیادہ سے زیادہ 46890 روپے ہوگی۔

گریڈ11 کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 57950 روپے ہوگی

گریڈ 9 کی کم از کم تنخواہ 17470, زیادہ سے زیادہ تنخواہ 50170 روپے کردی گئی ہے۔گریڈ 10 کی کم از کم 18050 , زیادہ سے زیادہ 53750 ، گریڈ 11 کی کم ازکم تنخواہ 18650, زیادہ سے زیادہ 57950 روپے کر دی گئی ہے۔

گریڈ17 کی کم از کم تنخواہ 45070, زیادہ سے زیادہ 113470 ہوگی

گریڈ 16 کی کم از کم تنخواہ 28070 , زیادہ سے زیادہ 95870 ، گریڈ 17 کی کم از کم تنخواہ 45070 ,زیادہ سے زیادہ تنخواہ 113470 روپے کردی گئی ہے۔

گریڈ21 کی زیادہ سے زیادہ 217670,گریڈ 22 کی244130 روپے ہوگی

نئے پے اسکیل کے تحت گریڈ 21 کی کم از کم 113790 , زیادہ سے زیادہ 217670 روپے جبکہ گریڈ 22 کی کم از کم تنخواہ 122190اور زیادہ سے زیادہ 244130 روپے کردی گئی ہے۔

سندھ کے 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا فیصلہ

Be the first to comment

Leave a Reply