سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ
کراچی(تعلیمی ڈیسک) سندھ کے اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ ،

کراچی(تعلیمی ڈیسک) سندھ کے اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ ،مقصد اساتذہ اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانا ہے ۔نئے نظام کے تحت دن میں تین مرتبہ حاضری لگانا پڑے گی ۔

اسٹاف کو دن میں تین دفعہ حاضری لگانا پڑے گی

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتِ سندھ نے بائیو میٹرک سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا ہے،یہ سسٹم سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور اسٹاف کی حاضری کے حوالے سے شکایات کی وجہ سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نئے نظام کے تحت اسکول اسٹاف دن میں تین مرتبہ حاضری لگائے گا، پہلی حاضری صبح 8 بجے ،دوسری دن 12 بجے اور تیسری دوپہر 2 بجے لگانا پڑے گی ۔

اساتذہ صبح حاضری لگا کر گھر چلے جاتے ہیں ،وزیر تعلیم

سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اساتذہ صبح حاضری لگا کر گھر چلے جاتے ہیں،جس سے تعلیم کا نقصان ہوتا ہے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

بائیو میٹرک سسٹم سے حاضری اور تعلیم کا نظام بہتر ہوگا ،سردار شاہ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا نئے نظام کے نفاذ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر اسکول میں بائیو میٹرک ڈیوائس لگانا اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے نظام کے عملی نفاذ کے بعد اسکولوں میں اسٹاف کی حاضری کی شرح بہت بہتر ہو جائے گی جس کے نتیجے میں تعلیمی نظام میں بھی بہتری آئے گی

سندھ میں اسکول بندنہیں کیے جائیں گے۔

1 Trackback / Pingback

  1. تعلیمی ادارے یکم اگست ہی کو کھلیں گے سندھ حکومت کی وضاحت -

Leave a Reply