سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے پر بحال کر دیا

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے پر بحال کر دیا

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے پر بحال کر دیا

کراچی ( تعلیمی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد عراقی کو اپنے عہدے پر بحال کر دیا ہے اور وی سی کی تقرری کے لئے قائم سرچ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے عدالتی حکم نامے میں سرچ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں دیئے گئے ریمارکس سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

واضح رہے ڈاکٹرخالد عراقی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی نے طے شدہ آئنی ایکٹ کے تحت سرچ کمیٹی کا قانون بنایا اور اسی کے تحت ہی 25 مارچ 2022 کو سرچ کمیٹی قائم کی گئی تھی لہذا سرچ کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سرچ کمیٹی آئندہ سماعت تک اپنا کام جاری رکھے عدالت عظمیٰ آئندہ سماعت تک ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرے گی

Be the first to comment

Leave a Reply