FundamentalsParents Guides

مثبت والدین کی مثبت تربیت کیا ہے؟

مثبت والدین کی مثبت تربیت کیا ہے؟

تحریر : ڈاکٹرمحمد یونس خالد

بچوں کی مثبت تربیت یہ ہے۔ کہ والدین ان کی جسمانی، ذہنی، جذباتی، دینی واخلاقی اور معاشرتی تربیت کرتے ہوئے ان کی نفسیات کا اس طرح خیال رکھیں، کہ کسی ایک پہلوپر توجہ دینے سے زندگی کا دوسرا کوئی پہلومتاثر یا خراب نہ ہو۔ بلکہ بچوں کی زندگی کا ہر پہلو مناسب وقت پر ایک ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہوں۔ یہ کام مثبت نفسیات کے حامل والدین ہی  کرسکتے ہیں۔ 

مثبت سوچ والے والدین کی ایک خاص بات یہ ہوتی ہے۔ کہ وہ اپنے  تربیتی عمل یا کوشش کو حتمی نہیں سمجھتے۔ بلکہ اپنے آپ کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے سیکھنے کا عمل ہروقت جاری رکھتے ہیں ۔ وہ بچوں سے بھی سیکھتے ہیں بڑوں سے بھی سیکھتے ہیں۔ اور تربیت اولاد کے ماہرین سے بھی سیکھتے رہتے ہیں۔ اور جوسیکھتے ہیں اسے فورا اپنے عمل کا حصہ بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

مثبت والدین کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے۔ کہ وہ اپنی رول ماڈلنگ کو بہتر بنانے کی ہمیشہ کوشش کرتے ہیں۔ ان والدین کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اچھی اور مثبت تربیت اچھی رول ماڈلنگ سے ہی ممکن ہے ۔ کیونکہ اس طریقہ تربیت سے بچےاپنے والدین کو دیکھ کر خود سے سیکھنے پرآمادہ ہوتے ہیں۔ جونفسیاتی لحاظ سے بہت اہم ہے۔

جبکہ رول ماڈلنگ کے بغیر صرف دباو ڈال کر بچوں سے کام کروانے کے نتیجے میں وقتی طور پر کام تو نکالا جاسکتا ہے۔ لیکن مستقبل کے لئے یہ طریقہ کار نہ صرف کارآمد نہیں رہتا ۔ بلکہ زندگی کی کسی ایک پہلوکی تربیت کسی دوسرے پہلو کی قیمت کی جارہی ہوتی ہے۔جس کا نقصان فائدے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ۔ 

بچوں کی تربیت میں حلال غذا کی اہمیت

تعلیم اور تربیت میں بنیادی فرق
تعلیم اور تربیت میں بنیادی فرق

:مثبت تربیت کی دو اہم خصوصیات

مثبت والدین کی مثبت تربیت کی دوخصوصیات بہت ہی اہم اور بنیادی ہوتی ہیں۔ ان میں سے پہلی خصوصیت یہ ہے کہ ان کی تربیت جامع ہوتی ہے۔ یعنی وہ اپنے بچوں کی تربیت محض کسی ایک پہلو کو پیش نظر رکھ کر نہیں کرتے۔  بلکہ زندگی کے تما م پہلووں کو مدنظررکھتے ہوتے تربیت کرتے ہیں۔ جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے، کہ بچے کی شخصیت اپنے تمام پہلووں کے ساتھ پرورش پارہی ہوتی ہے۔ جوبڑے ہونے کے بعد اس کی کامیابی اور متوازن شخصیت  کی ضمانت بن جاتی ہے۔

اوردوسری خصوصیت یہ ہوتی ہے۔ کہ یہ والدین بچوں کی تربیت کے کسی ایک پہلو پر اس طرح سے فوکس نہیں کرتے۔ کہ جس سے بچے کی زندگی کاکوئی دوسرا پہلو بگڑ جائے یامتاثر ہوجائے۔ یعنی کسی ایک پہلو کی تربیت کسی حد تک ہوگئی ۔ لیکن دوسرے پہلوکے خراب ہونے کے نتیجے میں بچے کی عمومی شخصیت خراب ہوجائے۔

اب ظاہر ہے کہ اس طرح کی تربیت کے لئے خود والدین میں توازن کا ہوناضروری ہے ۔ اگرخود ان کی شخصیت میں یہ توازن نہ ہو۔ تو بہرحال بچوں کی درست تربیت ممکن نہیں ہوسکے گی ۔ اس لئے ضروری ہے کہ پہلے والدین خوداپنی شخصیت پرتوجہ دیں ۔اس کو بہتر اور متوازن بنائیں۔ اچھی رول ماڈلنگ پیش کریں اورپھر بچوں کی تربیت پر توجہ دیناشروع کریں۔

اولاسے پہلے والدین کی تربیت ضروری؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button