محکمہ ریلوے نے کرایوں میں 30 فیصد کمی کر دی

محکمہ ریلوے نے کرایوں میں کمی کردی
عید کے موقع پر محکمہ ریلوے نے اپنے مسافروں کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ کرایوں میں 30 فیصد رعایت ملے گی

کراچی (نیوز ڈیسک) عید کے موقع پر محکمہ ریلوے نے اپنے مسافروں کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ کرایوں میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔

فیصلہ عید کی مناسبت سے کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے مسافروں کو خصوصی رعایتی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیکیج کا اطلاق عید کے تین دنوں پر ہوگا۔

محکمہ ریلوے کا رعایتی پیکج صرف عید کے تین دنوں کے لیے ہے

محکمہ ریلوے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید پیکج کی رو سے تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ رعایت سے صرف عید کے دنوں میں فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

محکمہ ریلوے  نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کرایوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں کی طرف سے وفاقی وزیر ریلوے سے اظہار تشکر

عوام کی طرف سے محکمہ ریلوے کے عید پیکج پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ٹرین میں سفر کرنے والوں کو اچھا خاصا ریلیف ملے گا۔ عوامی حلقوں نے خصوصی پیکیج دینے پر وفاقی وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں کی تاخیر،مسافر سخت پریشان

Be the first to comment

Leave a Reply