مون سون بارشوں کا سسٹم 2 جولائی کو کراچی میں داخل ہوگا

مون سون بارشوں کا سسٹم
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ مون سون کا پہلا سلسلہ 30 جون کو تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہوگا

مون سون بارشوں کا سسٹم 2 جولائی کو کراچی میں داخل ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ مون سون کا پہلا سلسلہ 30 جون کو تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی میں 2 یا 3 جولائی سے مون سون بارشوں کے باقاعدہ آغاز کا امکان ہے۔

 گرمی،حبس اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام خوش

 پیشن گوئی سن کر شہر قائد کے باسیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو گزشتہ دو ہفتوں سے سخت گرمی اور حبس میں نڈھال ہو چکے ہیں۔اوپر سے کے الیکٹرک نے ان پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کیا ہوا ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں 12 ،12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشن گوئی ان کے لیے ایک عظیم خوشخبری سے کم نہیں ہے۔

جمعرات تک کراچی میں حبس کا راج ،موسم گرم رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا سلسلہ شہر میں داخل ہونے تک کراچی کا موسم گرم رہےگا۔محکمہ موسميات نے بتایا ہے کہ کچھ مزید دنوں تک کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے باعث دن کے اوقات میں کراچی میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ 30 جون سے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی اور جمعرات سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

 پیشن گوئی کے مطابق سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش برسنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات کو بارش ہو سکتی ہے۔

مون سون کے باعث بعض علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارش ہوگی

مون سون کا سسٹم ملک کےجنوب، سندھ  اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کاباعث بن سکتا ہے جس کے تحت 3 سے 4 دن اورکچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

 

کراچی کے 18 بڑے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

دریں اثنا کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اشتراک سے شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 18 بڑے نالوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جا رہا ہے تاکہ مون سون بارشوں کے دوران نالوں کی بندش سے شہر کے نظام زندگی میں خلل نہ آئے۔

 

مون سون سے قبل نالوں،کچراکنڈیوں کی صفائی یقینی بنائی جائے،مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب خود اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو مون سون کا سسٹم شہر میں داخل ہونے سے پہلے کراچی کے تمام ندی نالوں اور کچرا کنڈیوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں آج شام ہلکی بارش کی پیشن گوئی

1 Trackback / Pingback

  1. عید کے موقع پر کراچی میں بارش کی پیشن گوئی - EduTarbiyah.com

Leave a Reply