مون سون کا طاقت ور سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگا

بارشوں کا نیا سلسلہ
محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے، نیا سسٹم آج سے 26 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سبب بنے گا

کراچی (ویب ڈیسک)مون سون کا طاقت ور سسٹم آج رات سندھ میں داخل ہوگا ،بادل خوب جم کر برسیں گے ،کراچی میں 24 جولائی سے تیز بارشیں ہوں گی ۔

بالائی سندھ میں 27 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ بالائی سندھ میں 27 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ،جبکہ کراچی میں 24 جولائی سے 26 جولائی تک موسلادھار بارش ہوگی۔

کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے درمیان 100 ملی میٹر بارش ہوگی

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ شہر قائد میں 24 سے 26 جولائی کے دوران 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ نئےسسٹم کی شدت زیادہ ہےاور اس کا زیادہ حصہ زمین پر ہے۔

نئے سسٹم کی شدت زمین پر زیادہ ہےجو طاقت ور ہوتا ہے ،میٹرولوجسٹ

سردار سرفراز کے مطابق زمین پر موجود مون سون کا سسٹم زیادہ طاقت ور ہوتا ہے جبکہ خلیجِ بنگال اور بحیرۂ عرب سےنم ہواؤں سے سسٹم کو سپورٹ ملے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی پیشِ گوئی کی کہ یہ سسٹم آگے بڑھتے ہوئے بلوچستان عمان اور ایران پر بھی اثرانداز ہو گا۔

بارشوں کا نیا سلسلہ

Be the first to comment

Leave a Reply