میٹروول سے سی ویو تک بھی پیپلز بس چلے گی

سی ویو تک پیپلز بس چلے گی
کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بڑامسئلہ حل

کراچی (نیوز ڈیسک)پیپلز بس سروس کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، تیسرے روٹ میں بس میٹروول سے سی ویو تک چلے گی۔

نئے روٹ پر بسیں تین تلوار اور عبداللہ شاہ غازی سے گزریں گی

یہ اعلان صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے گزشتہ روز میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے روٹ پر بسیں میٹروپول سے تین تلوار، عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے ہو تے ہوئے سی ویو تک جائیں گی۔

پہلا روٹ ماڈل کالونی سے ٹاور،دوسرانارتھ کراچی سے لانڈھی تک ہے

اس سے قبل 27 جون کو پہلے روٹ اور اس کے بعد 30 جون کو دوسرے روٹ پر پیپلز بس سروس شروع ہو چکی ہے۔ پہلا روٹ ماڈل کالونی سے ٹاور تک ہے جب کہ دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال لانڈھی تک جاتا ہے۔

منصوبے کے تحت کراچی کے 7 روٹس پر 240 بسیں چلیں گی 

سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے تحت شہر قائد کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے روزانہ لاکھوں افراد کے لئے بہ آسانی اپنی منزل پر پہنچنا ممکن ہوگا۔

بسیں آرام دہ اور کرائے مناسب ہیں ،عوام خوش 

نئی چلنے والی ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے۔ جو اس مہنگائی کے حساب سے بہت مناسب کرایہ ہے۔اس وقت جن دو روٹس پر بسیں چل رہی ہیں وہاں سفر کرنے والے عوام بہت خوش ہیں اور سندھ حکومت کے اس منصوبے کو سراہ رہے ہیں۔

منصوبے کا حشر گرین بس ودیگر سابقہ پروجیکٹس جیسا نہ ہو،عوامی خدشہ 

دوسری جانب عوام کو یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ یہ نیا منصوبہ بھی گرین بس اور دیگر سابقہ پروجیکٹس کی طرح عارضی ثابت نہ ہو۔عوام کا خیال ہے کہ اس طرح کے منصوبے کراچی میں پہلے بھی شروع ہوئے تھے لیکن وہ وقتی ثابت ہوئے،جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو نا امیدی ہوئی بلکہ سرکاری خزانے کو بھی اربوں کا نقصان ہوا۔ یہ بسیں آج بھی کراچی کے بعض مقامات پر سڑ رہی ہیں۔

منصوبے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے ، صوبائی حکومت سے مطالبہ

عوام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نیا کام شروع کرنا اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا اس کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔عوام نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ پیپلز بس سروس کو وقتی کے بجائے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے، عوامی مفاد کے اس منصوبے کو دوام پائیدار بنانے کے لئے مناسب حمکت عملی اور جامع پالیسی اپنائی

سندھ میں مارکیٹیں بند رکھنے کا حکم معطل

1 Trackback / Pingback

  1. کراچی ،پیپلز بس سروس کے چوتھے روٹ کا افتتاح - EduTarbiyah.com

Leave a Reply