ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں کی تاخیر،مسافر سخت پریشان

ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں کی تاخیر
ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں کی تاخیر،مسافر سخت پریشان

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر سے مسافر سخت پریشان، عید پر گھروں کو جانے والے عوام کو گھنٹوں تک مختلف اسٹیشنز میں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑ رہا ہے۔

مختلف مسافر ٹرینیں چار سے پانچ گھنٹے تاخیر کر رہی ہیں

تفصیلات کے مطابق کراچی اور دیگر شہروں سے چلنے والی ٹرینیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔ بعض ٹرینوں کی آمد و رفت میں 4 سے پانچ گھنٹے کی تاخیر دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے باعث مسافر سخت اذیت سے دو چار ہو چکے ہیں۔

نان اسٹاپ ٹرینوں کی بر وقت آمد و رفت بھی متاثر

اندرون ملک سے کراچی آنے والی تمام ٹرینیں 3 سے چار گھنٹے تاخیر کر رہی ہیں۔ بہاء الدین زکریا ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ تاخیر سے کراچی پہنچنے لگی ہے۔نان اسٹاپ ٹرینوں کا بھی یہی حال ہے۔

عید کے لئے گھروں کو جانے والے عوام اذیت سے دوچار

نان اسٹاپ کراچی ایکسپریس ، تیزگام، گرین لائن، سرسید ایکسپریس اور دوسری ٹرینیں 2 سے 3 گھنٹے تاخیر کر رہی ہیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سخت ذہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔

عوام کا وزیر ریلوے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

محکمہ ریلوے کی جانب سےمسافرٹرینوں کی آمد و رفت بروقت بنانے کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ٹرین میں سفر کرنے والے عوام نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور حکام کو فوری ہدایات جاری کریں، تاکہ مسافر ٹرینوں کی بر وقت آمدورفت یقینی ہو جائے اور مسافروں کی پریشانی دور ہوجائے۔

یہ بھی پڑھئیے:<پاکستان میں عیدالاضحی 10 جولائی کو ہوگی/p>

1 Trackback / Pingback

  1. محکمہ ریلوے نے کرایوں میں 30 فیصد کمی کر دی - EduTarbiyah.com

Leave a Reply