پاکستانی طلباء کے لیے امریکہ میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام

Ph. D scholarship for US

:پاکستانی طلباء کے لیے امریکہ میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام

پاکستانی طلباء کے لیے امریکہ میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی کے طلباوطالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یوایس اے میں پاکستانی طلباء کے لیے پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2022 اور 2023 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وہ امیدوار جو پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ میں پیش کردہ اسکالرشپ پروگرام کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء کو یہ وظائف ایچ ای سی کے یو ایس پاکستان نالج کوریڈور منصوبے کے تحت دیئے جائیں گے۔ درخواستیں اہل امیدوار سے طلب کی جاتی ہیں تاکہ وہ امریکہ کی نامزد یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

:پی ایچ ڈی وظائف

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وظائف صرف پی ایچ ڈی کے لیے دستیاب ہیں۔ وہ اسٹوڈنٹس جو ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں اس پروگرام کا حصہ نہیں۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے امیدواروں کو تمام ہدایات کو بغور پڑھنا چاہیے۔ مزید یہ کہ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ایچ ای سی اسکالرشپ کے ویب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست فارم جمع کرنا ہوگا۔ پی ایچ ڈی کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری 2022 ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*