پنجاب ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

پنجاب ضمنی انتخابات تحریک انصاف نے میدان مار لیا
کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) پنجاب ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ، نون لیگ محض چار سیثیں جیت سکی۔

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) پنجاب ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ، نون لیگ محض چار سیثیں جیت سکی۔

بیس میں سے 15 نشستیں جیت لیں، نون لیگ صرف 4 جیت سکی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے خلاف توقع کامیابی حاصل کر لی ، کل بیس نشستوں میں سے پندرہ نشستیں جیت لیں جبکہ اپنے حریف مسلم لیگ ن کو چار نشستوں تک محدود کر دیا ،ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ۔

پی ٹی آئی کے لیے پنجاب میں حکومت سازی کا امکان روشن

پندرہ نشستوں پر کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے لئے پنجاب میں دوبارہ حکومت سازی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ، 22 جولائی کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کے جیتنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔

تحریک انصاف کو 371 کے ایوان میں 188 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی

پنجاب کے 371 کے ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لئے 186 ارکان کی حمایت ضروری ہے ، پی ٹی آئی کو 13 نشستوں کی ضرورت تھی جبکہ اس نے 15 نشستیں جیت لی ہیں ۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کو 9 نشستیں درکار تھیں جس میں وہ ناکام رہی اور صرف چار نشستیں جیت پائی ہے اگر آزاد امیدوار بھی نون لیگ کی حمایت کرتی ہے تو نشستیں پانچ ہوجائیں گی ۔

کوئی ڈرامائی تبدیلی رونما نہ ہوئی تو پرویز الہٰی کی جیت یقینی

پنجاب کی موجودہ سیاسی صورت حال میں اگر کوئی ڈرامائی تبدیلی نہ آئی تو پی ٹی آئی کے حکومت بنانے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اس کے باوجود سو فیصد یقین کے ساتھ کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ پاکستان کی سیاست میں استحکام کے علاوہ سب کچھ ممکن ہے۔

پنجاب کے بیس حلقوں میں کل ضمنی انتخابات ہوں گے

Be the first to comment

Leave a Reply