پنجاب کے اسکولوں انٹرن شپ پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے اسکولوں میں انٹرن شپ پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب کے اسکولوں میں انٹرن شپ پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے اسکولوں میں انٹر شپ اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی(تعلیمی ڈیسک)ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب کے اسکولوں میں انٹرن شپ پر اساتذہ بھرتی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔فیصلے کا مقصد اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

ویلفئیر بورڈ سے منسلک اداروں میں 239 اسامیوں کے لئے درخواستیں مطلوب

ورکرز ویلفئیر بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بھر کے ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں انٹرن شپ پر 239 اساتذہ و ملازمین کی بھرتیاں مطلوب ہیں۔انٹرن شب کے تحت بھرتیوں کا مقصد متعلقہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرنا بتایا گیا ہے۔

اپنی تعلیمی اسناد میں فرسٹ ڈویژن کے حامل امیدوار انٹر شپ پر بھرتی کے اہل ہوں گے

محکمہ ویلفیئر بورڈ کی طرف سے امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایم ایس سی، بی ایس سی اور ایم اے فرسٹ ڈویژن مقرر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ صرف وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو اپنی تمام تعلیمی اسناد میں فرسٹ ڈویژن کے حامل ہوں گے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جولائی مقرر

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواہش مند امیدوار متعلقہ سکول میں 4جوائی تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
انٹرن شپ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو 45 ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی پڑھ سکیں گے
موجودہ دور میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت

1 Trackback / Pingback

  1. اساتذہ کی وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش ، پولیس کی شیلنگ ،لاٹھی چارج -

Leave a Reply