پنجاب کے بیس حلقوں میں کل ضمنی انتخابات ہوں گے

پنجاب ضمنی انتخابات تحریک انصاف نے میدان مار لیا
کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) پنجاب ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ، نون لیگ محض چار سیثیں جیت سکی۔

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا ، یہ انتخابات نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کی سیاست کا رخ متعین کریں گے ۔

حکمرانی کے لئے نون لیگ کو 9، پی ٹی آئی کو 13 نشستیں درکار

نون لیگ کو اپنی صوبائی حکومت بچانے کے لئے 20 میں سے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی جبکہ تحریک انصاف 13 نشستیں جیتنے کی صورت میں پنجاب میں اپنا وزیر اعلیٰ لانے میں کامیاب ہو سکتی ہے ۔

سادہ اکثریت کے لئے 371 میں سے 186 ارکان کی حمایت ضروری

پنجاب اسمبلی کی کل 371 نشستیں ہیں اس وقت نون لیگ اور اتحادیوں کو 177 ارکان کی حمایت حاصل ہے ، تحریک انصاف اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 173 ہے جن میں سے 163 پی ٹی آئی اور 10 ق لیگ کے ہیں ۔371 کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لئے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے ۔

ضمنی انتخابات پنجاب اور پورے ملک کا سیاسی رخ متعین کریں گے

سیاسی تجزیہ کار پنجاب کے ان ضمنی انتخابات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت نہ صرف اگلے عام انتخابات تک پنجاب میں اپنی حکم رانی قائم کرے گی بلکہ مستقبل کے عام انتخابات کا رخ بھی اپنی طرف موڑے گی ۔ ان انتخابات سے پنجاب کے عوام کے موڈ کا بھی اندازہ ہو جائے گا کہ وہ کس جماعت کے ساتھ ہیں ۔

ضمنی الیکشن میں کامیابی عام انتخابات میں کامیابی کے لیے سنگ میل ہوگی

تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیس حلقوں کے انتخابات میں میں کامیابی حاصل کرنا اگلے عام انتخابات میں کامیابی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ،کیونکہ پاکستان میں حکومت سازی کا اصل انحصار پنجاب پر ہے جو جماعت یہاں سے جیتتی ہے وہی مرکز میں بھی حکومت بناتی ہے ۔

لاہور کے چار اور ملتان کے ایک حلقے میں فوج تعینات رہے گی

دوسری جانب کل کے ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن کے دوران پانچ حلقوں میں فوج تعینات رہے گی جن میں لاہور کے چار اور ملتان کا ایک حلقہ شامل ہے ۔ 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کل 175 امید وار میدان میں ہیں جبکہ 45 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ ان انتخابات میں اصل مقابلہ نون لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے ،اس کے علاوہ تحریک لبیک بھی ان انتخابات میں کافی سرگرم ہے ۔

1 Trackback / Pingback

  1. پنجاب ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے میدان مار لیا - EduTarbiyah.com

Leave a Reply