پٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافہ کر دیا گیا

پٹرول پر ڈیلر مارجن بڑھانے کا فیصلہ
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی عوام کے لیے ایک اور بری خبر، پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن مزید بڑھا دیا گیا ، وفاقی کابینہ نے فی لیٹر 7 روپے بڑھانے کی سمری منظور کر لی ۔ فیصلے کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ۔

فی لیٹر 7 روپے مارجن بڑھا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن کو بڑھانے کی منظوری دے دی ۔ ڈیلر مارجن میں 7 روپے اضافے کی منظوری گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ۔

اطلاق یکم اگست سے ہوگیا ، فیصلے کے نتیجے میں تیل کے نرخ بڑھنے کا خدشہ

ڈیلر مارجن پر اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگیا ہے ،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مارجن میں ہونے والے اضافے کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا ۔

ڈیلرز کافی عرصے سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کر رہے تھے

واضح رہے پٹرول ڈیلرز کافی عرصے سے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے ، 18 جولائی کو ڈیلرز کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے بعد پٹرول ڈویژن اور ڈیلرز تنظیموں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے ،فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مارجن بڑھانے پر اتفاق ہوگیا تھا ۔تاہم یہ مارجن کتنا ہوگا اس کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply