عالمی مارکیٹ میں فی بیرل پٹرول 100ڈالر سے نیچے آگیا

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 100 ڈاکر سے کم
عالمی منڈی میں پٹرول مزید سستا ہوگیا،فی بیرل میں چار فیصد کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں پٹرول مزید سستا ہوگیا، فی بیرل پٹرول کی قیمت میں چار فیصد کمی، پاکستانی عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید چار فیصد کمی

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز امریکی خام تیل کی قمیت میں چار فیصد کمی آئی، جس کے نتیجے میں ایک بیرل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی۔

دو، تین ماہ قبل فی بیرل 125 ڈالر تک پہنچ گیا تھا

دو تین ماہ پہلے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی تھیں ،فی بیرل 125 ڈالر تک چلا گیا تھا۔ رواں جون سے قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے،اب پٹرول کی قیمت کم ہو کر ایک بیرل تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگیا ہے۔

عوام کا پاکستان میں قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد پاکستانی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان کے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔عوام کا مزید کہنا ہے کہ جب بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخ بڑھ جاتے ہیں تو یہاں بھی فورا اضافہ کیا جاتا ہے،جس کی نتیجے میں ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے،لیکن جب عالمی سطح پر قیمتیں نیچے آتی ہیں تو پاکستانی عوام کو اس کا فوری فائدہ نہیں دیا جاتا۔

عالمی مارکیٹ کے حساب سے عوام کو ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ

دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے ریلیف دیں گے۔ سرکاری ٹی وی سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی ختم کرنے اور تیل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ایسا نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند مہینوں بعد مہنگائی کی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے موجوہ مہنگائی کا ذمے دار عمران خان حکومت کی پالیسیوں کو قرار دیا۔

پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگی،عوام حکومت سے مایوس

1 Trackback / Pingback

  1. پٹرول 18 ،ڈیزل 40 ،مٹی کا تیل 33روہےسستا - EduTarbiyah.com

Leave a Reply