پٹرول 18 ،ڈیزل 40 ،مٹی کا تیل 33روپےسستا

پٹرول 18 ،ڈیزل 40 ،مٹی کا تیل 33روہےسست
پٹرول 18 ،ڈیزل 40 ،مٹی کا تیل 33روہےسست

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 40روپے 54 پیسے کمی کر دی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 33.81 روپے کمی کر دی گئی ہے ۔کمی کا اطلاق 14 جولائی کی شب 12 بجے سے ہوگیا ۔

پٹرول کی نئی قیمت 230،ڈیزل کی 236 روپے فی لیٹر ہوگئی

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 230 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 196.45 فی لیٹر ہوگئی ۔

کمی کا اعلان گزشتہ شب وزیر اعظم نے کیا

تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ رات وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کیا ۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس لیے آج ہمیں قیمتیں کم کرنے کا موقع ملا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا۔

وعدے کے مطابق ایک ایک پیسہ عوام تک پہنچا رہے ہیں ،شہبازشریف

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، آج اللہ کے کرم سے
قیمتیں کم کر رہے ہیں اور ایک ایک پیسا عوام تک پہنچا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط کے ساتھ معاہدہ کیا جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ۔

سابقہ حکومت کے فیصلوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ،قوم سے خطاب

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے تیل کی قیمتوں میں کمی کی جس کے لیے خزانے میں پیسے نہیں تھے، یہ کام اس لیے کیا گیا تاکہ ہماری حکومت مشکلات میں گر جائے، جب گیس کی قیمتیں دنیا میں کم ہوچکی تھیں گزشتہ حکومت نے گیس نہیں خریدی۔ سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ۔

عالمی مارکیٹ میں فی بیرل پٹرول 100ڈالر سے نیچے آگیا

Be the first to comment

Leave a Reply