کراچی پیپلز بس سروس کے چوتھے روٹ کا افتتاح

کراچی ،پیپلز بس سروس کے چوتھے روٹ کا افتتاح
کراچی ،پیپلز بس سروس کے چوتھے روٹ کا افتتاح گیا


کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک)سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے چوتھے روٹ کا آغاز کر دیا ،چوتھے روٹ پر بسیں گلشنِ حدید سے ملیر کینٹ کے درمیان چلیں گی۔

نئے روٹ پر کراچی پیپلز بس گلشنِ حدید اور ملیر کینٹ کے درمیان چلیں گی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو سفری سہولت دینے کے لئے شروع کی گئی کراچی پیپلز بس سروس کو مزید وسعت دی گئی ہے اور چوتھے روٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔

قائد آباد، منزل پمپ اور ملیر سٹی والوں کو سفر کی سہولت ملے گی

نئے روٹ پر ائیر کنڈیشنڈ اور آرام دہ بسیں گلشنِ حدید سے ملیر کینٹ کے درمیان چلیں گی ،اس نئے روٹ سے منزل پمپ، قائد آباد ، مرغی خانہ، ملیر سٹی اور ملیر کینٹ کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو سفر کی سہولت ملے گی ۔

پروجیکٹ کے تحت کراچی میں 240 بسیں چلائی جائیں گی

اس سے قبل پیپلزبس سروس کے تین روٹس پہلے سے بسیں چل رہی ہیں جن سے ہزاروں لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ۔واضح رہے سندھ حکومت پیپلز بس سروس پروجیکٹ کے تحت کراچی کے 7 روٹس پر 240 بسیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے ، سات روٹس میں سے چار پرکام شروع ہوگیا ہے

 

میٹروول سے سی ویو تک بھی پیپلز بس چلے گی

Be the first to comment

Leave a Reply