عید کا تحفہ،پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

پی آئی اے کے کرایوں میں کمی
پی آئی اے کا عید کے موقع ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے تحفہ، کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، پیکج کا اطلاق عید کے تین دنوں پر ہوگا۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا عید کے موقع ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے تحفہ، کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، پیکج کا اطلاق عید کے تین دنوں پر ہوگا۔

خصوصی پیکیج کا اطلاق ڈومیسٹک پروازوں پر ہوگا

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی جانب سے عید الاضحی کے موقع خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اندرون ملک سفر کرنے والوں سے 20 فیصد کم کرائے وصول   کئے جائیں گے۔یہ اعلان وفاقی وزیر ہوا بازی کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق ڈومیسٹک پروازوں پر ہوگا۔

اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والوں کو ڈھائی ہزار تک رعایت

اس وقت پی آئی اے کے ڈومیسٹک کرائے 12000 اور 12500 کے درمیان چل رہے ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد اور پشاور کا کرایہ 12000 ہے، کراچی سے کوئٹہ کا کرایہ 11500 ہے ۔ کراچی سے لاہور، سکھر، ملتان،بہاول پور، فیصل آباد سمیت دیگر تمام شہروں کا اوسطا کرایہ 12500 ہے۔عید کے تین دنوں میں جب 20 فیصد کمی کی جائے گی تو ایک شہر سے دوسرے شہر کے کرائے میں تقریباً ڈھائی ہزار تک کا فرق آئے گا۔

قومی ائیر لائن نے دو ماہ میں کرایوں میں دوسری دفعہ کمی کی

پی آئی اے نے گزشتہ سال اگست کو کرایوں میں کمی کرتے ہوئے یکطرفہ کرایہ  7879 روپے مقرر کیا تھا اور مسافروں کو دستی سامان ساتھ لے جانے کی اجازت تھی۔ اضافی سامان کے لئے 8543 کرایہ رکھا گیا تھا۔ اگر عید کے حالیہ خصوصی پیکیج کو بھی شمار کیا جائے تو قومی ائیر لائن کے کرایوں میں دو ماہ کے اندر دوسری دفعہ کمی کی گئی ہے۔

عید کے موقع پر کراچی میں بارش کی پیشن گوئی

1 Trackback / Pingback

  1. حج پروازیں پی ائی اے 6 جون سے شروع کرے گا - EduTarbiyah.com

Leave a Reply