چاند نظر نہیں آیا ،پرسوں یکم محرم ،9اگست کو عاشورہ ہوگا

محرم کا چاند نظر نہیں آیا
رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا اعلان ملک بھر میں محرم کا چاند نظر نہیں آیا

کراچی (ویب ڈیسک) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم 31 جولائی کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعے کو کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی،اجلاس میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات اور دیگر معاون اداروں کے ذمے داران بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں کہیں بھی محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ۔

رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے ، زونل اجلاسوں میں بھی چاند کی رویت کی کہیں سے شہادت نہیں ملی ۔ محرم الحرام کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان مرکزی چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا ۔

خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

Be the first to comment

Leave a Reply