کراچی میں آج شام ہلکی بارش کی پیشن گوئی

کراچی میں آج شام بارش کا امکان
Chance of light rain in Karachi

کراچی میں آج شام ہلکی بارش کی پیشن گوئی

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج 23 جون کو شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم کل جیسی صورت حال نہیں ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کراچی میں آج شام بارش کا دورانیہ بھی مختصر ہوگا۔

بارش کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا

یہ بھی دیکھئے:<کراچی میں بارش

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  کے مطابق شہر قائد  میں حبس اور گرمی کے باعث شمال مغرب میں مقامی سطح پربادل بننے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی میں آج شام میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جس کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حب ،گڈاپ ٹاؤن، اورنگی اور سرجانی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ٹھٹھہ سے کراچی کے درمیان ساحلی پٹی پر  بھی شام میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی میں آج شام ہونے والی بارش کی مقدار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی جس کی مقدار38 ملی میٹر رہی۔

مسرور بیس، اورنگی ٹاؤن میں سب سے کم بارش ہوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سب سے کم بارش مسرور بیس اور اورنگی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جو 2 ملی میٹر رہی۔

علاوہ ازیں جناح ٹرمینل پر 22 ملی میٹر، اولڈ ائیر پورٹ 15 ملی میٹر اور فیصل بیس میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش سے پہلے 84 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں

قائد آباد میں 6، یونیورسٹی روڈ 5.8، سعدی ٹاؤن 2.7 اور سرجانی ٹاؤن میں 1.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محمکہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے پہلے 84 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

کراچی کا موسم دیکھئے

1 Trackback / Pingback

  1. مون سون بارشوں کا سسٹم 2 جولائی کو کراچی میں داخل ہوگا - EduTarbiyah.com Latest

Leave a Reply