ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے تین نام وزیر اعظم کوارسال

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے تین نام ارسال

کراچی (تعلیمی ڈیسک) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرپرسن کےلئے تین نام وزیر اعظم کو ارسال کر دئے گئے،حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

سرچ کمیٹی نے پانچ ناموں کا انتخاب کیا تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ تلاش کمیٹی نے پانچ ناموں کا انتخاب کیا تھا،جن میں ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی،پروفیسر خورشید خان،ڈاکٹر مختار احمد،ڈاکٹر فضل احمد اور ڈاکٹر اصغر زیدی شامل تھے۔

لسٹ میں ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی،پروفیسر خورشید خان،ڈاکٹر مختار شامل

تلاش کمیٹی کے منتخب کردہ پانچ ناموں میں سے ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی،پروفیسر خورشید خان اور ڈاکٹر مختار احمد کے نام فائنل کر کے آگے بھیج دئے گئے ہیں۔ یہ تین نام سیکورٹی کلیئرنس کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے توسط سے وزیر اعظم کو بھیجے گئے ہیں۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن چیرمئین کی حتمی منظوری کابینہ دے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقرر کے لئے قائم سرچ کمیٹی نے 70 امیدواروں کے انٹرویوز کئے تھے جن میں سے پانچ کا انتخاب کیا تھا دوسرے مرحلے میں صرف تین ناموں کو فائنل کیا گیا تھا،اب ان تین میں سے کون اس اہم ترین عہدے پر تعینات ہوگا اس کا فیصلہ وزیراعظم کابینہ کی منظوری کے بعد کریں گے۔

جامعہ کراچی کے لئے سینڈیکٹ اراکین کا تقرر

Be the first to comment

Leave a Reply