بارش سے متاثرہ ہر ضلع کو 30 لاکھ روپے جاری ہوں گے

بارش سے متاثرہ ہر ضلع کو 30 لاکھ روپے جاری ہوں گے
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے متاثرہ اضلاع کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان ، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو 30 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے جنہیں امدادی کاموں پر خرچ کیا جائے گا ۔

بارش سے متاثرہ ہر ضلع کو 30 لاکھ روپے جاری ہوں گے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے متاثرہ اضلاع کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان ، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو 30 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے جنہیں امدادی کاموں پر خرچ کیا جائے گا ۔

چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں سندھ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی امداد کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ۔

فنڈ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے توسط سے متاثرین کو دیا جائے گا

اجلاس میں متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری ریلیف فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ، فیصلے کے مطابق ہر متاثرہ ضلعے کے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر 30 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے جو متاثرین کی امداد اور بحالی پر خرچ کئے جائیں گے ۔چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے وزارت خزانہ کو ریلیف فنڈ فوری جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔فنڈ بارش سے متاثرہ افراد کو راشن، ٹینٹ اور دیگر ضروریات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا ۔

انفرا اسٹرکچر اور زراعت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ بعد میں لگائیں گے ،سہیل راجپوت

اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنر شریک ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے ڈویژن کی صورت حال پر چیف سیکرٹری کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر چییف سیکرٹری نے کہا کہ بارشوں کے بعد صوبے کے انفراسٹرکچر اور زراعت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

متاثرہ علاقوں کو ادویات ،ڈی واٹرنگ پمپ فراہم کرنے کی ہدایت

چیف سیکرٹری نے تمام کمشنرز کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو اور دیگر بیماریوں کی ادویات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں صورتحال زیادہ خراب ہو وہاں متاثرین کو اسکولوں میں رکھا جائے ۔ اجلاس میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام ضلعوں کو ڈی واٹرنگ پمپ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

بارشوں کی تباہ کاریاں

Be the first to comment

Leave a Reply