پنجاب میں 30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے

پنجاب میں 30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے
پہلے مرحلے میں 16، دوسرے مرحلے میں 14 ہزار اساتذہ بھرتی ہوں گے

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے اسکولوں میں 30 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے ، یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی ،محکمہ تعلیم کی طرف سے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی ۔

پہلے مرحلے میں 16، دوسرے مرحلے میں 14 ہزار اساتذہ بھرتی ہوں گے

پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے ، جبکہ 14 ہزار اساتذہ دوسرے مرحلے میں بھرتی ہوں گے ۔

محکمہ تعلیم نے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیج دی

اس حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ارسال کر دی گئی ہے ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد بھرتیوں کا اشتہار دیا جائے گا ،اشتہار شائع ہونے کے تین ماہ بعد تمام امیدواروں کا تحریری امتحان لیا جائے گا ۔

بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا ،وزیر تعلیم پنجاب

بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی ، صرف لاہور میں 750 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ، پنجاب کے وزیر تعلیم نے نئی اسامیوں کے حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتی ہے 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں سے پنجاب کے نوجوان کو روزگار ملے گا ۔

یہ بھی پڑھئے: پنجاب کے اسکولوں انٹرن شپ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

Be the first to comment

Leave a Reply