تین ہزار پاکستانی طلباء اور اساتذہ کے لئے برطانوی اسکالر شپس کا اعلان 

تین ہزار پاکستانی طلباء اور اساتذہ کے لئے برطانوی اسکالر شپس کا اعلان 

کراچی (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے 3 ہزار پاکستانی طلباء اور اساتذہ کے لئے اسکالر شپس کا اعلان ،ماسٹر،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے خواہشمند امیدوار پیکج سے استفادہ کر سکیں گے ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے درخواستیں طلب کر لیں ۔

 طلباء کے لئے ایم اے اور ایم فل ، اساتذہ کے لئے پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس مختص

ایم اے اور ایم فل کی اسکالر شپس طلباء کے لئے جبک پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس اساتذہ کے لئے مختص ہوں گی، کامن ویلتھ پروگرام کے تحت 3 ہزار طلباء اور اساتذہ کے تمام تعلیمی اخراجات برطانوی حکومت برداشت کرے گی ۔

ایچ ای سی نے درخواستیں طلب کر لیں 18 اکتوبر آخری تاریخ

خواہش مند امیدوار اسکالر شپس کے لئے 18 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ، درخواستوں پر کاروائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے توسط سے مکمل کی جا سکے گی ۔ آن لائن درخواست اور دیگر معلومات کے لئے ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply