6 ستمبر کا دن قوم کے ولولوں کو جلا بخشتارہے گا

6 ستمبر کا دن قوم کے ولولوں کو جلا بخشتا رہے گا
6 ستمبر کا دن قوم کے ولولوں کو جلا بخشتا رہے گا

6 ستمبر کا دن قوم کے ولولوں کو جلا بخشتا رہے گا

کراچی( ایجو تربیہ ڈیسک)6 ستمبر وہ دن ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور یہ ہر سال قوم کے عزم اور ولولے کو جلا بخشتا رہے گا ،اس دن پاکستانی افواج اور قوم نے اپنی قوت ایمانی اور اتحاد کی طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔

وطن کی حرمت پر جانیں نثار کرنے والے آج بھی سب کے دلوں میں زندہ ہیں

پاکستانی قوم ہر سال اس تاریخ کو نہایت اہتمام سے مناتی ہے اور اس موقع پر وطن کی آبرو پر کٹ مرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ، اس دن ملکی سطح پر 1965 کی جنگ میں وطن کی حرمت پر جانیں نثار کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کے یہ عظیم سپوت آج بھی قوم کے بچے بچے کے دل میں زندہ ہیں ۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ، پاک فضائیہ کے دستے نے سیکیورٹی سنبھال لی

حسب سابق آج بھی ملک بھر میں 6 ستمبر یوم دفاع کے طور پر جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ، کراچی میں میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ، پاک فضائیہ کے چوکس دستے نے بابائے قوم کے مزار پر سلامی دی اور آئندہ چار ماہ کے لیے مزار قائد کی سیکیورٹی سنبھال لی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے ۔

بابائے قوم کے مزار پر تینوں مسلح افواج کے دستے باری باری تعینات ہوتے ہیں

مزار قائد پر سال میں تین دفعہ گارڈز کی تبدیلی ہوتی ہے 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کے موقع پر پاک آرمی ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے دستے باری باری مزار قائد کی سیکیورٹی سنبھالتے ہیں ۔اس مرتبہ 6 ستمبر کو پاک فضائیہ کی باری تھی ۔

لاہور میں مزار اقبال پر ڈی جی رینجرز پنجاب کی حاضری

دریں اثنا لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل آصف حسین نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

یوم دفاع کے موقع پر صدر ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا شہداء کو خراج تحسین

یوم دفاع کے موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں 1965 کی جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آج مملکت خدا داد پاکستان انہی شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔

قیام پاکستان کا مقصد اور ہماری غفلت

Be the first to comment

Leave a Reply