عدالتی حکم پر 23 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی

graveyard

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی 23 جون کو ہوگی۔ عدالتی حکم پر 6 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ڈاکٹر سمیعہ سید بورڈ کی سربراہ مقرر

پوسٹ مارٹم کے لئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کی ہدایت پر معروف ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے 6 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر سمیعہ سید کریں گی۔

قبر کشائی جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔ ڈاکٹر سمیعہ سید بورڈ کی سربراہ مقرر

میڈیکل بورڈ 23 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کرے گا۔ میڈیکل بورڈ میں ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن پرویز مخدوم، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ، ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ایم ایل اور ڈاکٹر اریب بقائی شامل ہیں۔قبر کشائی جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔

اینکر کی موت مشکوک،وجہ جاننا ضروری ہے،عدالت میں دائر درخواست میں موقف

واضح رہے کراچی کے ایک شہری عبد الاحد نے سٹی کورٹ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معروف ٹی وی اینکرورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی اچانک اور پراسرارموت ہوئی ہے۔جس کی وجہ جاننا ضروری ہے کیونکہ وہ ایک سلیبرٹی،معروف ٹی وی اینکر اور سیاست دان تھے۔ان کی اس طرح اچانک موت کے حوالے سے ان کے مداحوں کے دلوں میں میں شکوک و شبہات ہیں۔ شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع  پر قتل کیا گیا ہے۔

شہری کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کی قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا جائے۔عدالت نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے جسم کے اعضاء کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جائے گا

عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے منگل کے روز 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق 23 جون کو صبح ساڑھے نو بجے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی جائے گی۔ قبر کشائی کے موقع پر متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس افسران بھی موجود ہوں گے، قبر کشائی کے دوران عامر لیاقت کی میت کے کچھ اعضا لیے جائیں گے جنہیں کیمیکل ایگزامنشین کے لیے لیبارٹری بجھوایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا تھا

واضح رہے کہ 9 جون کو  ڈاکٹر عامر لیاقت کی پراسرار انداز میں موت واقع ہوئی تھی۔ ان کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال ، بیٹے احمد عامر اور بیٹی دعا عامر نے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھی اور انہیں ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply