Latest

عدالتی حکم پر اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت طلبا سے خالی کرالی گئی

عدالتی حکم پر اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت طلبا سے خالی کرالی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت خالی کرا لی گئی ۔
عدالتی عملہ عمارت خالی کرانے کیلئے پہنچا تو طلبہ نے مزاحمت کی، پولیس نے مزاحمت کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا تو طلبہ نے بھی پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ طلبہ نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔

طلباء کا شدید احتجاج ،پولیس پر پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ ،7, طالب علم گرفتار

پولیس کی بھاری نفری نے طلبہ کو منشتر کرنے کیلئے شیلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا، اور مظاہرین کو منتشر کر دیا اور کارروائی کرتے ہوئے 7 طلبہ کو حراست میں لے لیا۔

کالج پرائیویٹ پراپرٹی پر قائم ہے ،سپریم کورٹ کے حکم پر خالی کر رہے ہیں ،ایچ ایچ او جمشید ٹاؤن

ایس ایچ او جمشید کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج پرائیوٹ پراپرٹی پرقائم ہے، اور گزشتہ 40 سال سے کالج کی عمارت کے حوالے سے عدالت میں کیس چل رہاتھا، اب سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے اور کالج کا قبضہ کیس جیتنے والے ٹرسٹیز کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے اور حاصل کرنے کے لئے درخواست گزار مرید علی شاہ نے 22 سال قبل عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:

پاکستان کیلئے اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شامل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button