افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی آمد ،دونوں اشیاء کی قیمتیں کم ہوگئیں

افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی آمد ،دونوں اشیاء کی قیمتیں کم ہوگئیں
افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی آمد ،دونوں اشیاء کی قیمتیں کم ہوگئیں

افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی آمد ،دونوں اشیاء کی قیمتیں کم ہوگئیں

کراچی (ویب ڈیسک) افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی کھیپ پاکستان پہنچنے کے بعد قیمتوں میں واضح کمی ، کراچی میں پیاز 30 روپے سے 50 کلو فروخت جبکہ ٹماٹر 50 سے 70 روپے تک فروخت ہونے لگا ،عوام نے کسی قدر سکھ کا سانس لیا ۔

کراچی میں ٹماٹر 50 سے 70 روپے، پیاز 30 سے 50 روپے کلو فروخت

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی جس کی وجہ افغانستان سے ٹماٹر اورپیاز کی درآمد ہے، جمعے کے روز ہمسایہ ملک افغانستان سے پیازاور ٹماٹر کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی جس کے بعد سبزی مارکیٹ میں دونوں اشیاء کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں ، ٹماٹر 50 روپے سے 70 کے درمیان فروخت ہونے لگا ہے جبکہ ادنی درجے کی پیاز کی 30 سے 35روپے جبکہ اعلی درجے کی پیاز 50 روپے تک فروخت ہونے لگی ہے ۔

بڑھتے نرخوں کے باعث حکومت پاکستان نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا

واضح رہے ملک میں سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے نرخ آسمان کو چھونے لگے ہیں پیاز اورٹماٹر جیسی بنیادی سبزیوں کی قیمتیں عوامی دسترس سے باہر ہوگئی تھیں ،پیاز150 سے 200 روپے جبکہ ٹماٹر 250 سے 300 روپے تک فروخت ہونے لگا تھا جس کے بعد حکومت پاکستان نے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے ٹماٹراور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

جمعے کو چمن بارڈر سے درجنوں ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے

عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب ہمسایہ ملک افغانستان سے پیاز اورٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی ہے جمعے کے روز چمن بارڈر کے راستے پیازاور ٹماٹر سے لدے درجنوں ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے تھے جن کو شروع میں روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اشیاء مارکیٹ تک پہنچنے میں مزید وقت لگا۔

ایشیا کپ ،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا دیا

Be the first to comment

Leave a Reply