

کراچی (تعلیمی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز کے لئے اسامیوں کا اعلان کر دیا، اعلامیے کے مطابق 29 اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
Contents
ایم فل اور پی ایچ ڈی کے حامل افراد 8 جولائی تک درخواستیں جمع کر سکتے ہیں
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےایم فل اور پی ایچ ڈی کے حامل افراد کے لئے نئی اسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ اہلیت کے حامل خواہش مند امیدوار 8 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کی اسامیاں خالی
اعلامیے میں اسامیوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پروفیسر کی 20 ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 5 ،اسسٹنٹ پروفیسر کی 7 اور لیکچرار کی 6 اسامیوں کے لئے افراد مطلوب ہیں۔
کیمسٹری ،انگریزی ،قرآن و تفسیر سمیت متعدد شعبوں کےلئے پروفیسرز اور لیکچررز مطلوب
جن شعبہ جات کی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں کیمسٹری، سٹیٹسٹکس، انگریزی، ماس کمیونیکیشن،سوشیالوجی ،قرآن وتفسیر ،شریعہ ،ایگریکلچر، سائنسز،اکنامکس،سپیشل ایجوکیشن،پاک سٹڈیز،انوائرمنٹل سائنسز،بزنس ایڈمیشن سمیت دیگر مضامین شامل ہیں۔ یونیورسٹی ۔۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شارٹ لسٹڈ امیدواروں کا تحریری امتحان اور انٹرویو ہوگا
Be the first to comment