کراچی (تعلیمی رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی نے نئی اسامیوں کا اعلان کر دیا۔دل چسپی لینے والے 23 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواستیں 23 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں
تفصیلات کے مطابق وفاقی ردو یونیورسٹی ملک بھر کے کیمپسز کے لئے نئی نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ23 جولائی سے پہلے وفاقی یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر آن لائنفارم کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اپلائی کےلئے اہل ہوں گے
اسامیوں کےلئے کم از کم اہلیت پی ایچ ڈی ڈگری کا حامل ہونا بتایا گیا ہے۔پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی اسامیوں کے لئے دئے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ نامکمل درخواستوں، مقررہ تاریخ کے بعد آنے والی درخواستوں اور ایک سے زیادہ درخواستوں پر مشتمل لفافوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
کلیہ فنون ودیگر فیکلٹیز کو پروفیسرز،اسسٹنٹ وایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ضرورت
جن فیکلٹیز میں اسامیاں خالی ہیں ان میں کلیہ فنون، کلیہ سائنس، کلیہ تعلیمات، کلیہ فارمیسی، کلیہ قانون، کلیہ نظمیات،کلیہ علوم اسلامیہ، کلیہ الیکٹریکل انجینیرنگ وغیرہ شامل ہیں۔
درخواست کے ساتھ تمام متعلقہ کاغذات اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر لف کرنا ضروری ہے۔نیز آن لائن درخواست کا پرنٹ یونیورسٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرانا بھی لازمی ہے۔
مزید ضروری معلومات وفاقی اردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
1 Trackback / Pingback