ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) ایشیاکپ کا اہم ترین میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، اب تک کے ریکارڈ کے مطابق ایونٹ میں بھارت کی فتوحات کا پلڑا بھاری ہے، پاکستانی کپتان اور کھلاڑی جیت کے لئے پر امید ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا

تفصیلات کے مطابق ایشیا ٹی ٹونٹی کپ کا اہم میچ آج دبئی اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا ،پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے شروع ہوگا ۔

گزشتہ روز افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں سری لنکا کو اپ سیٹ شکست

گزشتہ روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں افغانستان نے میزبان سری لنکا کو شکست دی تھی ، کرکٹ ماہرین اس شکست کو اپ سیٹ شکست قرار دے رہے ہیں ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 آور میں صرف 105 رنز بنا سکی یہ اسکور بناتے ہوئے اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ، جواب میں سری لنکا نے10.1 اور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا ۔

ایشیا کپ کے اب تک کھیلے گئے میچوں میں بھارت کا پلڑا بھاری

ایشیاکپ کے اب تک کھیلے گئے 13 میچز میں میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے بھارت نے ایشیا کپ کے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان کو 5 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ ٹو ٹوئینٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے

واضح رہے ایشاء کرکٹ کپ تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے ،اس سے قبل ٹورنامنٹ کے سارے میچز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جاتے رہے ہیں ، ایشا کپ گزشتہ روز 27 اگست شروع ہوا جو 11 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

ایشیا کرکٹ کپ سری لنکا سے عرب امارات منتقل

Be the first to comment

Leave a Reply