جامعہ کراچی ، بی اے ایسوسی ایٹ آرٹس کے امتحانات کا شیڈول جاری

بی اے ایسوسی ایٹ آرٹس کے امتحانات کا شیڈول جاری
جامعہ کراچی میں بی اے ایسوسی ایٹ آرٹس کے امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی نے بی اے ایسوسی ایٹ آرٹس ریگولر کے طلباء کی امتحانی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔امتحانات 17 اگست سے شروع ہوں گے ۔

ریگولر طلباء کے امتحانات 17 اگست کو شروع ہوں گے

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے بی اےایسوسی ایٹ آرٹس کے ریگولر طلباء کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ، امتحانات 17 اگست کو شروع ہوں گے اور 26 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے ۔

بی اے ایسوسی ایٹ پرچے کاوقت دوپہر دو تا شام پانچ بجے ہوگا

جمعے کے علاوہ باقی دنوں کے پرچوں کے اوقات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے ہوں گے جبکہ جمعے کے دن پرچے کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا ۔

کسی عذر کی وجہ سے امتحانی سینٹر کی تبدیلی ناقابل قبول قرار

جامعہ کراچی کے اعلامیے کے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی عذر کی وجہ سے امتحانی سینٹر کی تبدیلی قابل قبول نہ ہوگی اور امتحانی مرکز تبدیل کرنے والے امیدوار کے  نتائج کالعدم شمار ہوں گے ۔

مراکش کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس جاری

1 Trackback / Pingback

  1. جامعہ کراچی ، ایل ایل بی سال آخر کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

Leave a Reply