سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد 

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ، پابندی کا اطلاق آج 5 اگست سے 10 اگست تک ہوگا ۔

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ، پابندی کا اطلاق آج 5 اگست سے 10 اگست تک ہوگا ۔

پابندی کا اطلاق آج سے 10 اگست تک ہوگا

محکمہ داخلہ سندھ نے  پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، پابندی کا فیصلہ محرم الحرام کی سرگرمیوں اور عاشورہ کے جلسوں و جلوسوں کی سیکورٹی کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔پابندی دس اگست تک رہے گی ۔

بزرگ ،خواتین،بچے،صحافی ،سیکورٹی اہل کار مستثنیٰ قرار 

سندھ حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بزرگ، خواتین ،بچے، معذور اور صحافی حضرات اور سیکورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

نو اور دس محرم کو موبائل نیٹ ورک بند کرنے کا امکان 

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نو اور دس محرم کو کراچی میں موبائل نیٹ ورک بھی بند رہے گا ، گزشتہ دس پندرہ سالوں سے عاشورہ کے دنوں میں سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک بند رکھنا سندھ حکومت کی عادت بن چکی ہے ۔

مون سون کا چوتھا اسپیل 6 اگست کو کراچی میں داخل ہوگا

1 Trackback / Pingback

  1. نو اور دس محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی - EduTarbiyah.com

Leave a Reply