کل سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی

کل سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ
کل سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی

کل سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی

کراچی (ویب ڈیسک) کل سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی ، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ۔

کراچی سمیت صوبے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی بھارت سے مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ کل 23 اگست کو سندھ میں داخل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے ۔

نوشہرو فیروز، خیر پور ،سکھر، لاڑکانہ و دیگر شہروں میں بادل برسیں گے

محمکہ موسمیات نے نوشہرو فیروز ، خیر پور، سکھر ،لاڑکانہ،گھوٹکی، کشمور ، شکار پور، جیکب آباد ، دادو ،قمبر شہدادکوٹ ، تھر پارکر اور میر پور خاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

نیا اسپیل 26 اگست تک جاری رہ سکتا ہے ،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ 26 اگست تک جاری رہ سکتا ہے ۔

بارشوں کی تباہ کاریاں ، بلوچستان میں 11، کراچی میں 5 افراد ڈوب گئے

ایک معیاری تعلیمی ادارہ

Be the first to comment

Leave a Reply