برطانوی جامعات میں پاکستانی طلباء کے لئے شیوننگ اسکالر شپ شروع

برطانوی جامعات میں پاکستانی طلباء کے لئے شیوننگ اسکالر شپ
کراچی (وہب ڈیسک)پاکستانی طلبہ وطالبات کے لئے برطانیہ کی بہترین جامعات میں پڑھنے کا بہترین موقع ، اسکالر شپ کی بنیاد پر ماسٹر کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں ۔شیوننگ اسکالر شپ کے تحت طلباء کو مفت تعلیم کے علاوہ کھانا ، رہائش اور ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے ۔

کراچی (وہب ڈیسک)پاکستانی طلبہ وطالبات کے لئے برطانیہ کی بہترین جامعات میں پڑھنے کا بہترین موقع ، اسکالر شپ کی بنیاد پر ماسٹر کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں ۔شیوننگ اسکالر شپ کے تحت طلباء کو مفت تعلیم کے علاوہ کھانا ، رہائش اور ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے ۔

شیوننگ اسکالر شپ 1983 سے دی جا رہی ہے ،2000 پاکستانی فائدہ اٹھا چکے ہیں

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالر شپ 1983 سے دی جارہی ہے اور یہ ہر سال پاکستانی طلباء کو دی جاتی ہے۔ جس کے تحت اب تک دو ہزار پاکستانی طلباء فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔اور پوری دنیا سے 50 ہزار طلباء یہ اسکالر شپ حاصل کر چکے ہیں ۔

گزشتہ سال50 پاکستانیوں کو مفت تعلیم کی سہولت دی گئی تھی

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 50 پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ دی گئی تھی ،ان کے مطابق عالمی سطح پر سالانہ اسکالر شپ کی تعداد 1500 تک بڑھائی جا رہی ہے ۔

کیمرج،آکسفورڈ،امپیرئیل کالج ودیگر اعلی ادارے فہرست میں شامل

اسکالر شپ کے تحت طلباء وطالبات اس سال کیمبرج، آکسفورڈ، امپیریئل کالج، ویسٹ منسٹر کالج، لنکن یونیورسٹی اور دیگر اداروں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، جہاں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔

شیوننگ اسکالرشپ کی ویب سائٹ

اسکالر شپ سے متعلق https://www.chevening.org/ دتمام معلوماتِ موجو دہیں ہے جہاں آن لائن درخواست جمع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پاکستانی طلباء کے لیے امریکہ میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام

Be the first to comment

Leave a Reply