حکومت کا ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا اعلان

حکومت کا ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا اعلان
حکومت کا ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا اعلان

حکومت کا ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) حکومت کا ڈیڑھ کروڑ سے زائد بجلی صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان ، یہ ریلیف فیول ایڈجسٹ کی مد میں چارجز سے مستثنیٰ کرکے دیا جائے گا۔

سبسڈی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جائے گی

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹ چارجز سے مستثنیٰ کرکے ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت ان صارفین کو اس مد میں سبسڈی ڈے گی ۔

کم بجلی استعمال کرنے والے پچاس فیصد گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا

پاکستان میں اس وقت بجلی کے تین کروڑ صارفین ہیں جن میں سے پچاس فیصد گھریلو صارفین ہے حکومتی سبسڈی سے ایک خاص حد سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین فائدہ اٹھائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق باقی ایک کروڑ تیس لاکھ صارفین وہ ہیں جو اکثر صاحب استطاعت ہیں

کے الیکٹرک نے اگست میں فی یونٹ 11 روپے 37 پیسے اضافی وصول کئے

واضح رہے کے الیکٹرک سمیت دیگر پاور ڈسٹری بیوٹر کمپنیاں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی چارجز وصول کر رہی ہیں، پیمرا نے اگست کے بلوں میں کے الیکٹرک کو 11 روپے 37 پیسے جبکہ دیگر کمپنیوں کو 8 روپے 89 پیسے بڑھانے کی اجازت دی تھی جو حالیہ بلز میں عوام سے وصول کئے گئے جس کی وجہ سے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور غریب عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔

پاور کمپنیاں پیداواری لاگت بڑھنے سے اضافی چارجز وصول کر رہی ہیں

پاور کمپنیوں کا موقف ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث وہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی چارجز وصول کرنے پر مجبور ہیں ، گزشتہ روز کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 14 روپے 50 پیسے چارجز لگانے کے لئے نیپرا سے رجوع کیا ہے جس کے بعد کراچی کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔

ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس ملیں گے

Be the first to comment

Leave a Reply