قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن اجلاس اج سے شروع ہوگا

Budget session 2022

کراچی (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کابجٹ سیشن آج سہ پہر چار بجے سےشروع ہوگا جو دس جون تک جاری رہے گا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل 10جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے

قومی اسمبلی اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلاو نوٹس پربحث،سندھ میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پرتوجہ دلاو نوٹس، رحمت اللعالمین اتھارٹی بل2022 بل کی منظوری ،گورننس اینڈ آپریشنزبل2021 کی منظوری، سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی بل2021 پر قانون سازی،نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس میں ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے

دریں اثنا سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوگا سینیٹ اجلاس کا 28 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا
پاکستان اینمل کونسل اور سی ڈی اے سے متعلق بل پیش ہونگے جبکہ پاکستان پینل کوڈ اورسمارٹ سائنس انسٹیٹوٹ کے قیام کا بل بھی ایجںڈے میں شامل ہے

متعدد بلوں کومشترکہ ایوان سے منظوری کیلئے بھجنے کی تحاریک بھی منظورکی جائیں گی علاؤہ ازیں احساس پروگرام کے مستحقین کوبینظیراِنکم سپورٹ میں رکھنے سےمتعلق قرارداد بھی پیش ہوگی

Be the first to comment

Leave a Reply